وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سےقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
سندھ حکومت کا کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد پولیس نے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کو اپنایا، اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سےماحول دوست گاڑیوں کااستعمال خوش آئند ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہیں،امید ہے ملک بھر میں منصوبے کی تقلید کی جائےگی۔
تقریب میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ پہلے مرحلے میں15الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس کو55الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،چند ماہ پہلےہی ان برقی گاڑیوں کی خریداری کاآغاز کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک کی روانی بہتربنانےکیلئے یہ گاڑیاں شہرکی اہم شاہراہوں پرموجودرہیں گی،مکمل چارجنگ پرایک برقی گاڑی 350سے400 کلومیٹرتک فاصلہ طےکرسکتی ہے۔
پاکستان میں سستی ترین نئی منی الیکٹرک کار Nora EV متعارف
تیزترین چارجنگ کیلئے60 سے90منٹ جبکہ عام چارجنگ کیلئے6سے8گھنٹےدرکارہوں گے،پیٹرول گاڑیوں کےمقابلےمیں فی برقی گاڑی ماہانہ5لاکھ 50 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔
برقی گاڑیاں 13سے14ماہ کےقلیل عرصےمیں اپنی خریداری کی لاگت پوری کر لیں گی،جلد مزید15الیکٹرک وہیکلزاسلام آبادٹریفک پولیس کےفلیٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔
