راولپنڈیز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو دھچکا، یو اے ای کے کھلاڑی وطن واپس طلب
فرنچائز کی انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
