لاہور کے علاقے فیز 9 میں معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر اسد اسحاق عرف سد ریپر کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور دروازے توڑ کر اندر موجود اشیاء کی تلاشی لی۔ واردات کے وقت اسد اسحاق بیرونِ ملک موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں۔
جیجی حدید نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر خاموشی توڑ دی
View this post on Instagram
اہلیہ کے مطابق ملزمان نے گھر کے مختلف حصوں کو الٹ پلٹ کیا اور نقدی، سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے۔
اسد اسحاق نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا نظام موجود ہونے کے باوجود اس نوعیت کی واردات کا پیش آنا حیران کن ہے اور اس سے ملزمان کی جرات ظاہر ہوتی ہے۔
جھانوی کپور نے ماضی کا تکلیف دہ تجربہ شیئر کر دیا
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے۔
