امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین سے منسلک حالیہ جاری کردہ دستاویزات میں اپنے نام کے ذکر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا اس شخص سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی دستاویزات میں 2015ء کی پرانی ای میل میں جیفری ایپسٹین اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو میں جیجی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید کا ذکر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

جھانوی کپور نے ماضی کا تکلیف دہ تجربہ شیئر کر دیا
اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے تبصرے میں جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین کو انتہائی گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال پریشان کن ہے، کہ کوئی شخص جس سے کبھی کوئی تعلق یا وابستگی نہیں رہی، وہ آپ کے بارے میں بات کیوں کریں گا۔

جیجی حدید نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کی کیونکہ وہ اصل متاثرہ افراد کی کہانیوں سے توجہ ہٹانا نہیں چاہتی تھیں، تاہم بعد ازاں غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ 2015 میں جب وہ ای میل لکھی گئی تھی، وہ تقریباً 20 یا 21 سال کی تھیں، اور ان کا ماڈلنگ کیریئر 2012 میں شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے محنت اور اپنے والدین کے تعاون کو مرکزی حیثیت دی۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر سجل علی کی عوام سے اہم اپیل
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2019 میں سنگین جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں وہ جیل میں مردہ پائے گئے تھے، جس کے بعد سے اس کیس سے متعلق مختلف انکشافات اور دستاویزات وقفے وقفے سے سامنے آتی رہی ہیں۔
