وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستانی عازمین حج کیلئے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق حکومت پاکستان نے ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت طے شدہ پیکیج کے مطابق ہی عازمین کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔
حج 2026: پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت ایئرلائنز پابند ہیں کہ حج پیکیج میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے، اس لیے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔
سردار یوسف نے بتایا کہ پاکستان سے اس سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج ادا کریں گے۔
