بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی زندگی کا ایک تکلیف دہ تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں انہوں نے اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں۔
جھانوی کپور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ جب وہ صرف 15 سال کی تھیں، یہ واقعہ اسکول میں آئی ٹی کلاس کے دوران پیش آیا جب وہ اور ان کے باقی تمام کلاس کے ساتھی انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے اور اسی دوران انہیں اپنی جعلی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر نظر آئیں، جو حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی تھیں۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر سجل علی کی عوام سے اہم اپیل
اداکارہ نے بتایا کہ اس صورتحال نے شدید ذہنی اذیت دی اور اس وقت انہیں یہ احساس ہوا کہ شہرت کے ساتھ ایک قیمت بھی چکانی پڑتی ہے، خاص طور پر جب پرائیویسی متاثر ہو۔
View this post on Instagram
جھانوی کپور نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ جعلی مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش میں ہیں جو مکمل طور پر مصنوعی ہیں، تاہم بعض اوقات انہیں حقیقی سمجھ کر شیئر بھی کیا جاتا ہے، حتیٰ کہ کچھ مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی اس عمل کا حصہ بن جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں پیشہ ورانہ سطح پر بھی مسائل جنم لے سکتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار یا دیگر افراد ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر غیر ضروری دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
ان کے مطابق یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ دیگر شخصیات بھی اسی نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے حوالے سے واضح اخلاقی اصولوں کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور معروف اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2018 میں فلم ‘دھڑک’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کی، جس کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔
