گوگل اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے نوٹیفکیشن سسٹم میں اہم اپ گریڈز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جن کا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول، بہتر ترتیب اور ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی اپ ڈیٹس میں نوٹیفکیشن رولز نامی فیچر شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے مطابق یہ طے کر سکیں گے کہ کون سی ایپس یا رابطے ان کے لیے نوٹیفکیشن بھیج سکتے ہیں اور کن کو محدود کیا جائے۔
گوگل نے جی میل میں اے آئی ان باکس فیچر متعارف کر دیا
اس فیچر کی بدولت صارفین مختلف ایپس اور کانٹیکٹس کے لیے ترجیحات مقرر کر سکیں گے، جس سے غیر ضروری اطلاعات میں نمایاں کمی آئے گی اور اہم نوٹیفکیشنز کو زیادہ نمایاں کیا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد نوٹیفکیشن سسٹم کو مزید اسمارٹ بنانا ہے تاکہ صارفین کو صرف متعلقہ اور اہم اطلاعات ہی موصول ہوں، جبکہ بے ترتیبی اور اسکرین پر غیر ضروری الرٹس کی بھرمار کو کم کیا جا سکے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ
یہ فیچرز آئندہ اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس کا حصہ ہوں گے، جو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے، جس سے مجموعی طور پر موبائل استعمال کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
