پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا۔
پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 78 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔
