پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اس وقت دھچکا لگا جب متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں کو ان کے بورڈ نے واپس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر وطن واپس طلب کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ یہ کھلاڑی دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت حاصل کر لیں گے۔
کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے، جہاں ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
