پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔
مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ قائم
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔
