فرانس میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 72 ملین سال قدیم ڈائناسور کے سینکڑوں انڈے دریافت کیے ہیں، جنہیں غیر معمولی حد تک محفوظ حالت میں پایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دریافت جنوبی فرانس کے ایک علاقے میں کھدائی کے دوران سامنے آئی، جہاں اب تک 100 سے زائد انڈے برآمد ہو چکے ہیں۔
جاپان میں جل پری کی باقیات دریافت، ماہرین میں بحث چھڑ گئی

ماہرین کے مطابق یہ مقام ماضی میں ڈائناسورز کی افزائش کا مرکز رہا ہوگا، جہاں مختلف اقسام کے ڈائناسور بار بار آ کر انڈے دیتے تھے۔ ابتدائی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ان میں سے بیشتر انڈے ٹائٹانوسارز (Titanosaurs) کے ہیں، جو دیوہیکل جسامت کے حامل سبزی خور ڈائناسور تھے، جبکہ کچھ انڈے دیگر اقسام کے ڈائناسورز سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ انڈوں کی محفوظ حالت سائنسی تحقیق کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ ان سے ڈائناسورز کی افزائش، طرزِ زندگی اور قدیم ماحولیاتی نظام کے بارے میں نئی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر اہم بیان جاری کر دیا
ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ مذکورہ مقام پر مزید کھدائی سے مزید انڈوں کی دریافت کا امکان ہے، جس سے اس تاریخی دریافت کی اہمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔
