پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی اور سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم کر لی گئیں۔
پاکستان کی معاشی پیش رفت اور جدید کرپٹو ڈپلومیسی کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، حتیٰ کہ بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، مؤثر حکمت عملی اور سفارتی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ڈپلومیسی نے عالمی محاذ پر نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ذاتی پہلو کو بھی اجاگر کیا۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے۔ اس سفارتی پیش رفت میں بلال بن ثاقب کا کردار کلیدی قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے 2025 کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے مضبوط روابط استوار کیے۔
مزید برآں این ڈی ٹی وی کے مطابق بلال بن ثاقب ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر بھی بنے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اوپیک پلس کا پیداوار کے کوٹے میں اضافے پر اتفاق
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
