پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام سے ایک اہم اپیل کی ہے۔
سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جذباتی انداز میں لکھا کہ جو لوگ ہمیں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں اور ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں، وہ اپنا پورا دن سڑک پر گزارتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ان کے لیے حالات مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر حکیم شہزاد خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ایسے حالات میں ان محنت کشوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا جائے اور ممکن ہو تو انہیں مناسب ٹِپ دی جائے۔
اداکارہ کے مطابق معمولی تعاون بھی ان افراد کے لیے بڑی سہولت کا باعث بن سکتا ہے، جو موجودہ مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔
رجب بٹ کی اہلیہ سے اختلافات کے بعد خاندانی تقریب، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو متاثر کیا ہے، تاہم ڈیلیوری اور ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
