ابوظہبی: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو ذوالحجہ کا پہلا دن متوقع ہے، جبکہ یومِ عرفہ 26 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو پیدا ہو گا۔ اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر اور بلندی ایسی ہو گی کہ اسے دیکھے جانے کا امکان موجود ہے۔
ذی الحجہ کا چاند 17 مئی بروز اتوار متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔
