واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے۔ بصورت دیگر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.jpg)
اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو 48 گھنٹوں میں معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔ اور خبردار کیا تھا کہ بصورت دیگر شدید ردعمل سامنے آئے گا۔
امریکی صدر ماضی میں بھی ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ جبکہ خطے میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حمایت، بھارتی کسانوں کو شدید بحران کا سامنا
دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے جنگ بندی اور سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
