نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے بھارت میں کسان شدید بحران کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کشیدگی کے باعث بھارتی کسانوں کو تیل اور کھاد کی قلت کا سامنا ہے۔ جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے کسانوں کا کہنا یے کہ ایران جنگ اب کسانوں کے لیے بڑے بحران میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارت کھاد کے خام مال کی درآمد کے لیے بڑی حد تک آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران نے مودی حکومت کے خودانحصاری کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر ڈیزل قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کسان پہلے ہی امریکا سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ تاہم کھاد کے بحران نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
