عراقی فٹبالر زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بننے کے قریب پہنچ گئے۔ جو عراقی اور پاکستانی فٹبال کمیونٹیز کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 21 سالہ مڈفیلڈر انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی والدہ کے ملک عراق کی نمائندگی کا انتخاب کیا ہے۔ جبکہ ان کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کی یوتھ اکیڈمی سے ابھرے اور یورپی مقابلوں میں کلب کی سینئر ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے برطانوی جنوبی ایشیائی کھلاڑی بھی بنے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ، ایک ہلاک، 60 زخمی
ان کی ممکنہ ورلڈ کپ شرکت ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے۔ جب عراق دہائیوں بعد عالمی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں واپسی کے قریب ہے۔ جسے عراقی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
