اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں مبینہ ناکامی اور سفارتی تنہائی کے بعد بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مودی حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ اور اسی تناظر میں پرانے طریقہ کار کے تحت فالس فلیگ ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیردفاع اور خفیہ ایجنسی “را” انتخابات کے قریب آتے ہی مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پر بے بنیاد بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔ بھارتی جیلوں میں قید افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کارروائیوں کا خدشہ ہے۔ جس کا مقصد عالمی توجہ ہٹانا اور داخلی سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ماضی میں بھی اس نوعیت کی حکمت عملی استعمال کرتا رہا ہے۔ تاہم عالمی برادری اب ایسے بیانیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم سبسڈی پر عملدرآمد تیز، مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر ایسے الزامات کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے تاکہ صورتحال کی درست تصویر سامنے آ سکے۔
