مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے افراد کو ملنے والا ڈسکاؤنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹ، سینئر سٹیزن، جرنلسٹ ، ریٹائرڈ ملٹری پرسنز ، اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والے ڈسکاؤنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے نے تمام قسم کی رعایت چھوٹ واپس لے لی ہے یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مہنگے جیٹ فیول سے پی آئی اے کو اخراجات میں شدید دباؤ ہے۔
