آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان پیٹ کمنز کمر کے حتمی اسکین کے لیے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے۔
کمنز نے فٹنس مسائل کے باوجود آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کیا تھا،اور ساتھ ہی ری ہیب کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔
پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی
رپورٹس کے مطابق کمنز کا اسکین پہلے سے طے شدہ اور کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں ہو گا، فٹ ہونے کی صورت میں 17 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے۔
پیٹ کمنز گزشتہ سال جولائی سے کمر کی انجری کا شکار ہیں، وہ اس دوران صرف ایک ایشز ٹیسٹ کھیل سکے۔ کمنز کی غیر موجودگی میں ایشان کشن سن رائزز حیدر آباد کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔
