پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنما بورڈ میں شامل ہیں ، پارلیمانی بورڈ سینیٹ امیدوار کا نام فائنل کرے گا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نااہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ، پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہو گی۔
