کراچی میں میٹرک امتحانات سے قبل ہزاروں طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈز جاری نہ کیے جا سکے، جس کے باعث طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کا آن لائن پورٹل تکنیکی خرابی کے باعث دن بھر بند رہا، جس کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن نہ ہو سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوتے ہی طلبہ کو ان کے امتحانی مراکز سے فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بروقت ایڈمٹ کارڈز جاری نہ ہونے کو بورڈ کی غیر ذمہ داری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس صورتحال نے طلبہ کی تیاری اور ذہنی سکون کو متاثر کیا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کو جمعہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت
والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔
تاہم اس حوالے سے میٹرک بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔
