ایران جنگ کے باعث خطے میں فضائی سفر اور سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن ’اتحاد ایئرویز‘ نے مسافروں کو راغب کرنے کے لیے پروازوں پر 50 فیصد تک کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ رعایتیں مئی اور جون کے دوران سفری طلب بڑھانے اور خالی نشستیں بھرنے کے مقصد سے متعارف کرائی گئی ہیں۔
پی آئی اے کو امارات کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، فلائٹ شیڈول جاری
لندن سے سڈنی تک ابوظہبی کے راستے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت صرف 688 پاؤنڈ سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ بزنس کلاس کے ریٹرن کرایے 2 ہزار 465 پاؤنڈ میں دستیاب ہونگے۔
اسی نوعیت کی رعایت سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو جیسے اہم مقامات کے لیے بھی دی جا رہی ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق اتحاد ایئرویز کے موجودہ کرایے کورونا وبا کے دوران پیش کیے گئے نرخوں سے بھی کم ہیں۔
