پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا بھی امکان ہے۔
بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتیں 100سے 150روپےفی کلو تک بڑھ سکتی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے ملوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمت کم ہو گی یا بڑھے گی؟ بڑی کاروباری کمپنی کی پیشگوئی
حکومت سے فوری طور پر پینل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی راستہ نکالا جا سکے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب لاہور میں مختلف برانڈز کے گھی کنستر کے نرخ 7450 سے 7600 روپے تک پہنچ گئے ہیں، مارچ کے دوران 16 کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
