ایران نے امریکی طیارے ایف-15 کو مار گرانے میں انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی استعمال کی۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم ریڈار کی پکڑ میں نہیں آتا ، امریکی الیکٹرونک وار فیئر سسٹم بھی اسے جیم کرنے یا پکڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی کھربوں ڈالر کی ٹیکنالوجی اس انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کو پکڑنے سے محروم ہے۔
ایران نے امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کر دیا
امریکی جہازوں کے گرنے سے ایرانی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے دعوؤں سے ہوا نکل گئی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں مسلسل یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ایران میں امریکی و اسرائیلی طیاروں کو روکنے والا کوئی نہیں، وہ جہاں چاہیں حملہ کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکی ٹی وی نے کہا کہ ٹرمپ کا ایرانی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ، جہازوں کا گرنا اور پائلٹ کا غائب ہونا امریکی عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہوتا ہے۔
