ایران نے امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی ایئر فورس افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی سی ون تھرٹی طیارہ تباہ کر دیا ہے۔پاسداران انقلا ب نے دعویٰ کیا کہ طیارے کے ساتھ ڈرون بھی تباہ کیے۔
دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پرحملہ ہوا تو امریکا و اسرائیل کو عبرت کانشان بنا دیں گے،امریکی صدرشکستوں کے بعد قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا جواب
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہم نے جو کچھ کہا اس پر عمل کیا ہے، واضح رہے کہ ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں ملے گا۔
