ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، امریکی و برطانوی خام تیل مزید مہنگا ہو گیا۔
امریکی ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 111.5 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت بڑھ کر 109.2 ڈالر ہو چکی ہے۔
مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
یاد رہے کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے۔
