لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں نامعلوم چوروں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر کا صفایا کر دیا۔
پولیس کے مطابق چور گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد جمع کر لیے ہیں ، چوروں کو کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
