امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بھی بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا جواب
امریکی صدر نے کہا کہ دشمن کے علاقے میں 2 الگ الگ کامیاب ریسکیو آپریشنز پہلی بار انجام دیئے، ایرانی فضاؤں پر مکمل برتری حاصل ہے، یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے، ہم جنگ لڑنے والے کسی امریکی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے، اس وقت تمام امریکیوں، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو متحد ہونا چاہیے۔
