ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ آلٹن میں پیش آیا جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے عماد صدیقی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے حملہ آور ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔
امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ پاساندا پولیس ڈپارٹمنٹ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ادھر عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج کو بعد نماز ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
