ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے جوہری پلانٹ کے قریب حملے سے تابکاری اخراج کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ نہ صرف ایران بلکہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں بھی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔
خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا جواب
ایرانی وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاورپلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اب تک 4 مرتبہ بمباری کر چکے ہیں، ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے امریکا اسرائیل کے اصل مقاصد کی نشاندہی کرتے ہیں۔
