وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب پہنچے گی۔
حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کا ڈراپ سین
انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
