لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 11 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف صرف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پیرو میں فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ، ایک ہلاک، 60 زخمی
سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ حیدر علی 26 اور مارک چیپمین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف بآسانی عبور کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈیز کی جانب سے کامران غلام 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو قابلِ مقابلہ اسکور تک پہنچایا۔
پنڈیز کے محمد عامر، جلات خان اور ارشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
