لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ چلانے کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار نان اے سی بسیں کرائے پر لے کر چلائی جائیں گی۔ فی کلومیٹر بس کا خرچ 309 روپے 47 پیسے آئے گا۔
بسوں میں ایندھن، تنخواہیں، مرمت اور ٹول ٹیکس سمیت تمام اخراجات شامل ہیں۔ جبکہ ایک بس پر یومیہ لاگت تقریباً 61 ہزار 894 روپے آئے گی۔
ایک ہزار بسوں کے لیے یومیہ خرچ 6 کروڑ 18 لاکھ روپے اور ماہانہ ایک ارب 85 کروڑ 68 لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نواز شریف کی مداخلت کام کر گئی
ذرائع کے مطابق بسیں بغیر کسی منافع کے عوامی سہولت کے لیے چلائی جائیں گی۔ جبکہ منصوبے کی حتمی منظوری اور نفاذ سے قبل مالی جائزہ جاری ہے۔
