امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دونوں کی امریکی گرین کارڈ ہولڈر رکنیت معطل کر دی گئی ہے اور جلد انہیں ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے، روبیو کے مطابق یہ اقدام امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے تباہی کی طرف دھکیل دیا جائے گا، ٹرمپ
ماہرین اور تجزیہ کار اس اقدام کو ایران امریکہ تعلقات میں اضافی کشیدگی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ عوام میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ گرفتار خواتین کے خلاف آئندہ کیا کارروائی کی جائے گی اور اس کا خطے پر کیا اثر پڑے گا۔
