اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نواز شریف کی مداخلت کام کر گئی۔ اور وزیر اعظم کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی۔ جس میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی ہدایت کی تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارٹی قیادت کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیٹرول سبسڈی کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز، آسان طریقہ کار جاری
ذرائع کے مطابق مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید ریلیف اقدامات کا بھی امکان ہے۔
