ایران نے دشمن ریاست اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں اسرائیل نے نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن صادق کی 94ویں لہر میں جنوبی، وسطی اور شمالی اسرائیل کے مختلف فوجی اور صنعتی مراکز، کمانڈرز کے ٹھکانے اور فوجی یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں خرمشہر، خیبر شکن اور عماد میزائل استعمال ہوئے، جو گائیڈڈ وارہیڈز اور متعدد پروجیکٹائلز سے لیس تھے، ساتھ ہی تباہ کن ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔
غزہ میں امن کی نئی امید، ثالثوں کی کوششیں تیز
اسرائیلی فوج نے وسطی علاقے میں میزائل کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو سروسز کے مطابق بیلسٹک میزائل اور کلسٹر بموں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر نقصان ہوا اور ایک شخص زخمی ہوا۔
حالیہ ویڈیوز میں حزب اللّہ کے حملے کے دوران زخمی فوجیوں کی فرار ہوتی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں، جو واقعے کی شدت اور فوری ردعمل کو ظاہر کرتی ہیں۔
