کراچی: سندھ حکومت نے مسیحی برادری کیلئے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق 5 اور 6 اپریل کو مسیحی ملازمین کے لیے سرکاری دفاتر میں چھٹی ہو گی۔ یہ تعطیلات ایسٹر کے موقع پر دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی مسیحی ملازمین کو ان تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیٹرول سبسڈی کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز، آسان طریقہ کار جاری
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو اپنے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
