تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اسرائیل سے وابستہ ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی تعلق رکھنے والے جہاز کو روک کر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی۔ تاہم اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی
دوسری جانب اس حملے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
