فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے اور غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی ثالثوں کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق تمام متعلقہ فریقین کی رضامندی کے بعد غزہ سے متعلق اہم مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں شامل تمام پارٹیاں قاہرہ میں ایک ہی میز پر بیٹھنے پرآمادہ ہوگئی ہیں، جسے سفارتی سطح پر ایک مثبت پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اورغزہ میں طویل المدتی امن کے قیام جیسے اہم نکات پرغورکیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں توخطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آسکتی ہے اورمتاثرہ فلسطینی عوام کو بڑی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
تاہم امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کی سنجیدہ اور عملی پیش رفت کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔
