پاکستان کی معروف گلوکارہ انورال خالد نے اپنے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
گلوکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اور اپنے شریکِ حیات کے ہاتھوں کی سیاہ و سفید تصویر پوسٹ کی۔
شادی کے سوال پر ہانیہ عامر کا دلچسپ جواب وائرل
اس تصویر میں شادی کی انگوٹھیاں نمایاں تھیں، جبکہ کیپشن میں “Mr & Mrs” لکھا گیا، جو ان کے نئے رشتے کی تصدیق کرتا ہے۔

انورال خالد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ دلہن کے روپ میں نہایت سادہ، پُروقار اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
رجب بٹ کی اہلیہ سے اختلافات کے بعد خاندانی تقریب، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد گلوکار حسن رحیم، اداکارہ کنزا ہاشمی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی انہیں شادی پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد، نیک تمناؤں اور نئی زندگی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

