سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر شہزاد لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
پولیس نے زیادتی کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے حکیم شہزاد کو حراست میں لے لیا ہے۔
رجب بٹ کی اہلیہ سے اختلافات کے بعد خاندانی تقریب، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
حکام کے مطابق یہ مقدمہ ایک خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے دی گئی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے صلح کے بہانے انہیں اپنے کلینک پر ملاقات کے لیے بلایا۔
درخواست گزار کے مطابق ملاقات کے دوران مبینہ طور پر ملزم نے زبردستی کرنے کی کوشش کی، جبکہ مزاحمت پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں زیادتی کی کوشش سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے تاکہ حقائق کو واضح کیا جا سکے۔
شادی کے سوال پر ہانیہ عامر کا دلچسپ جواب وائرل
واضح رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ، جو دانیہ شاہ کے شوہر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر مختلف تنازعات اور ذاتی معاملات کے باعث خبروں میں رہے ہیں، تاہم اس تازہ الزام کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
