کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی اشیاء کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب مظفرگڑھ میں بھی ایل پی جی مہنگی ہو گئی ہے، جہاں قیمت 530 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ ضلع بھر میں 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 5800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار
ملک کے دیگر شہروں میں بھی سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایران سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
