پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق سوال کرنے والی ایک مداح کو نہایت دلچسپ اور مختصر جواب دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے، جس کی ویڈیو اور گفتگو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کے سوالات کے جوابات اپنے منفرد اور خوشگوار انداز میں دیتی ہیں۔ حالیہ موقع پر بھی ایسا ہی ہوا جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کی شادی ہو گئی ہے، جس پر انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔
خوشحال خان اور ماورا حسین پہلی بار ایک ساتھ، ڈرامہ “ونٹر لو” کا ٹیزر وائرل
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے ان سے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا تھا، جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لیں۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کیس جیتنے کے بعد خاموشی توڑ دی
View this post on Instagram
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں شوبز کی معروف شخصیات ہیں، اور ان کے تعلقات، علیحدگی اور ممکنہ تعلقات کے حوالے سے ماضی میں بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاصی گفتگو ہوتی رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں بھی شریک نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہونے سے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
