الیکٹرک گاڑیوں کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ کر دیا کیا ہے، جس کی وجہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے 3 اپریل کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سمندری فریٹ چارجز میں اضافہ، کراچی بندرگاہ سے فیکٹری تک لاجسٹکس کے بڑھتے ہوئے اخراجات، اور وہاں سے ڈیلرشپس تک ترسیل کے اخراجات میں اضافہ مجموعی لاگت پر اثرانداز ہوا ہے۔
فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے کیا ہیں؟ مکمل رہنمائی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان عوامل نے کمپنی کے کاسٹ اسٹرکچر کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان اضافی اخراجات کی بڑی وجہ ہے، جس کے باعث کمپنی کے لیے بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو جذب کرنا ممکن نہیں رہا۔ اسی تناظر میں کمپنی نے اپنے تمام میٹرو ای-وہیکلز ماڈلز کی قیمتوں میں 5,000 روپے اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
سام سنگ نے نئے گلیکسی فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے
نئی قیمتیں 3 اپریل کے بعد موصول ہونے والے تمام آرڈرز پر لاگو ہوں گی، جبکہ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ ریٹیل قیمت کے ساتھ اضافی رقم بھی جمع کروائیں۔
