موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔
I am pleased to announce a massive relief package for the people of Punjab!
Fuel Subsidy: Motorbike owners can now get 20 liters of petrol/month at a discounted rate of Rs. 100/liter.
How to apply (Starting April 4):
📞 Call 1000
📱 Use the 'Maryam Ko Batayen' App
🌐 Visit… pic.twitter.com/B7ckyB9oiB— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2026
مریم نواز نے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کیلئے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔
پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت کا نوٹیفکیشن جاری، ڈیزل کی قیمت برقرار
موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
