ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب پر مزید طاقتور حملے کیے جائیں گے۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اگر پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے ممالک اور اس کے اتحادی بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے۔
ایران کا ایک دن میں امریکا کو بڑا جھٹکا، تین جنگی طیارے مار گرائے
ایرانی حکام نے مزید کہا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی ایندھن و توانائی تنصیبات، اقتصادی مراکز اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی خطے کے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈے ختم کروائیں۔
