ایران نے ایک دن میں امریکا کو بڑا جھٹکا دے دیا، تین جنگی طیارے مار گرائے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں ایف-35، اے-10 اور ایف-15 شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے امریکی طیاروں کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایف-15 ای طیارے میں سوار دو پائلٹس میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ایک امریکی اے-10 طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایف-15 ای طیارے کو ایرانی فضائی حدود کے اندر مار گرایا گیا، دوسری جانب ان واقعات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے۔
آبنائے ہرمز کو کھول کر تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت رک گئی ہے، جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے سہولت کاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکی حکام سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا اور امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طیارے مار گرائے جانے کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔
