وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اسے 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں مزید1.01 فیصد اضافہ ، 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 سستی ہو گئیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد اب اس میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
