لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
13 اوورز پر مشتمل اس مختصر مقابلے میں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں سلطانز کی ٹیم 165 رنز تک محدود رہی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم نے 28 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ پرویز حسین ایمن نے 19 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈیز کو شکست دے دی
عبداللہ شفیق نے بھی 14 گیندوں پر 33 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اسکور کو مستحکم کیا۔ قلندرز نے مقررہ اوورز میں 185 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 44 اور ایشٹن ٹرنر نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو قریب لانے کی کوشش کی، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
لاہور قلندرز کے باؤلرز میں مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
